قلات ‘ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ‘ ڈپٹی کمشنر

قلات ‘ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ‘ ڈپٹی کمشنر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

قلات:ڈپٹی کمشنر قلات عزت نزیر بلوچ نے کہا ہیکہ قلات میں ایس او پیز پر عملدر آمد کرنے کے لیئے تمام تر وسائل بروقار لائی جائے گی عوام رش والے جگہوں میں جانے سے گریز کریں کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کو اپنا منہ ڈھانپ کررکھیں اور لوگوں سے میل جول سے اجتناب کرے قلات میں ٹڈی دل کے خلاف محکمہ زراعت موئثر کاروائی کررہی ٹڈدل حملوں سے متاثرہ زمینداروں کے نقصانات کے ازالہ کے لیئے بہت جلد سروے کا کام شروع کیا جارہا ہیں سروے کے دوران لائیو اسٹاک کے نقصانات کو بھی شامل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینئر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قلات میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو تا جارہا ہیں قلات میں ایس اوپیز پر عملدر آمد کے لیئے متعلقہ اداروں کو زمہداریاں سونپی گئی ہیں جس کی میں خود نگرانی کررہا ہوں عوام کروناوائرس سے بچاﺅ کے لیئے رش والے جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور تاجر ایس او پیز پر عملد ر آمد کرتے ہوئے اپنی کاروبار کریں مگرر ش سے اجتناب کرے انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کا شکار مریض خو د کو آئیسولیٹ کرے بازاروں اور گلیوں میں گھوم پھر نے سے گریز کریں تاکہ کرونا وائرس ان سے دوسرے لوگوں میں منتقل نہ ہو جائے انہوں نے کہا کہ عوام بغیر کسی ضرورت کے اپنے گھروں سے نہ نکلے اور عام میل جول سے اجتناب کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قلات میں ٹڈی دل کے خلاف محکمہ زراعت کاروائی کررہی ہیں جس کی میں نگرانی بھی کررہا ہوں قلات میں زمینداروں اور مالداروں کے نقصانات کے ازالہ کے لیئے بہت جلد سروے کا کام شروع کیا جارہا ہیں اس سروے میں محکمہ لائیواسٹاک کو بھی شامل کیا جائے گا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قلات میں زیر تعمیر سڑکوں کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو پابند کیا جائے گا کہ کچھی مٹھی پر پانی کا چڑکاﺅ کو یقینی بنائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!