واشک ، ایکسیئن بی اینڈ آر اپنے ڈیوٹی سے غائب ہے ، حاجی بشارت اللہ آلہ زئی

واشک ، ایکسیئن بی اینڈ آر اپنے ڈیوٹی سے غائب ہے ، حاجی بشارت اللہ آلہ زئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

واشک:سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی و ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام واشک حاجی بشارت اللہ آلہ زئی سابق وائعس چیئرمین حافظ کلیم اللہ تحصیلی جنرل سیکرٹری جمعیت مفتی حمزہ و نے واشک میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھیکہ چھ فروری سے واشک میں ایکسیئن بی اینڈ آر بلڈنگ تعینات والے نے آج تک اپنے اسٹاف کے ہمراہ ضلعی ہیڈکواٹر واشک میں ڈیوٹی کے لیئے آنے کی زحمت نہیں کی اور ایکسیئن بی اینڈ آر اپنے ڈیوٹی سے غائب ہے جبکہ آنے والے دنوں میں محکمہ کے توسط سے واشک کا ایک ٹینڈر ہونے والا ہے لیکن ایکسئین بی اینڈ آر نے کوئٹہ میں کرائے پر فلیٹ حاصل کرکے واشک کے بی اینڈ آر دفتر کو شفٹ کر دیا انھوں نے کہا کہ اس وقت واشک میں محکمہ بی اینڈ آر کے کروڑوں کے ترقیاتی اسکیمات چل رہے ہیں مگر بد قسمتی سے ایکسیئن اور اسکا اسٹاف نہ ہونے کے باعث مذکورہ اسکیمات کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں جس سے واشک میں کروڑوں کےفنڈذ کے ضیاع کے واضع امکانات ہیں انھوں نے کہا کہ دو جون کو بھی محکمہ بی اینڈ آر کا ایک ٹینڈر ہیڈکواٹر کے بجائے کوئٹہ میں کی گئی جبکہ کمشنر رخشان اور سی ایم آئی ٹی ٹیم کے دورہ واشک کے موقع پر ایکسئین بی اینڈ آر بلڈنگ واشک ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے انھوں نے کہا کہ ایکسیئن بی اینڈ آر واشک وزیر تعمیرات و مواصلات بلوچستاب کے نام لاکھوں کے کمیشن بٹورنے میں مصروف عمل ہے جو ظلم ہےحاجی بشارت اللہ آلہ زئی نے کہا کہ بار بار فریاد کے باوجود ایکسیئن بی اینڈ آر کی من مانیاں عروج ہے جبکہ ڈیوٹی سے اسٹاف کے ہمراہ غائب ایکسیئن بی اینڈ آر کے خلاف حکومتی سطع پر کوئی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے اور محکمہ بی اینڈ آر واشک تبائی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے انھوں نے وزیر اعلی چیف سیکرٹری و سیکرٹری بی اینڈ آر سے ایکسیئن بی اینڈ آر کے ناانصافیوں اور کرپشن کا فوری نوٹس لینے کا مطالعبہ کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!