اسلام آباد حادثے میں ملوث بھارتی سفارت کار وطن واپس

اسلام آباد حادثے میں ملوث بھارتی سفارت کار وطن واپس

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان میں تعینات دو بھارتی سفارتی اہل کار خاموشی سے واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔بھارتی ہائی کمشن نے تصدیق کی ہے کہ ان کے دو سفارتی اہل کار سلوا دیس پال اور دوامو براہموس پیر کی صبح بھارت پہنچ گئے۔تاہم اس بات کی وضاحت نہیں ہو سکی کہ ان اہل کاروں کو پاکستان کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس بجھوایا گیا ہے یا بھارت نے خود سے واپس بلوایا ہے۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی سفارت خانے خانے کے اہل کاروں کی واپسی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، نہ ہی اس سوال کے پوچھنے پر جواب دیا ہے۔بھارتی سفارت خانے کے ان دونوں اہل کاروں کو گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایک راہ گیر کو گاڑی کی ٹکر مار کر زخمی کرنے کے الزام میں پولیس گرفتار کیا تھا۔تاہم سفارتی استثنا کے باعث چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد پولیس نے انہیں بھارتی سفارت خانے کے حوالے کر دیا تھا۔یہ اہل کار بھارت کی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے اہل کار تھے، جن کا 16 رکنی دستہ اسلام میں بھارتی سفارتی عملے اور ہائی کمشن کی حفاظت کے لئے تعینات ہے۔پاکستان کی پولیس نے ان اہل کاروں پر لاپرواہی سے تیز گاڑی چلانے, شہری کو زخمی کرنے اور جعلی کرنسی برآمد ہونے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔بھارت کی وزارت خارجہ امور نے پاکستان میں ہائی کمشن کے دو اہل کاروں کو حراست میں لیے جانے پر پاکستانی ناظم الامور حیدر شاہ کو طلب کر کے احتجاج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!