قطر : بی این پی قطر کے سابق صدر میر عبدالرشيد مینگل طلباء طالبات کی گرفتاری اور ان پر پولیس کی تشدد کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء اور طالبات گزشتہ کئی دنوں سے HEC کے دشمانہ تعلیمی پالیسی کے خلاف احتجاج کررہے تھے انکا احتجاج بلکل بجا اور حقیقت پر مبنی ہیں کیونکہ بلوچستان میں % 70 فیصد بجلی نہیں ہے اور کچھ اظلاع میں انٹرنیٹ پر پابندی لگی ہوئی ہیں تو بلوچستان کے طلباء کیسے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے طلباء کی اس جائز احتجاج کی حمایت کرتی اور انکے مطالبات کو منوانے کیلئے HEC سے رابطہ کرتا لیکن اسکے برعکس وہ تشدد پر اتر آئی اور آج بلوچی روایات کو پاوں تلے روندتے ہوئے تمام اخلاقی اقدار کو پامال کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا بیان میں کہا گیا کہ مصنوعی قیادت کو بلوچستان کی حقیقی مسائل سے کوئی سروکار نہیں چاہے وہ تعلیم ہو صحت یا امن امان ہو زندگی کے ہر شعبے میں عوام مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے آن لائن کلاسز کیلئے انٹرنیٹ کا ہونا ضروری ہیں لیکن بلوچستان میں مکران ڈویژن اور دوسرے اظلاع میں نیٹ کی سہولت نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء اور طالبات کے مطالبات کو تسلیم کرکے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے
