اسلام آباد:بلوچستان کے مسائل پر قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ‘ اجلاس میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ‘ عبدالقادر پٹیل ‘ آغا حسن بلوچ ‘ عامر ڈوگر ‘ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ‘ احسان اللہ ریکی ‘ اسلم بھوتانی ‘ صابر حسین قائم خانی شریک ہیں خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان کے مسائل کی نشاندہی ان کے حل کیلئے تجاویز مرتب کی جائیں گی اور خصوصی طور پر اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی طرف سے پیش کردہ نادرا ترمیمی بل ‘ بگٹی مہاجرین کی واپسی سمیت دیگر اہم مسائل پر بھی بات چیت ہوگی اور معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی
مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی
