ہر شعبہ زندگی میں پشتون دشمنی نوشتہ دیوار ہے‘ پشتونخوامیپ

ہر شعبہ زندگی میں پشتون دشمنی نوشتہ دیوار ہے‘ پشتونخوامیپ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی بیان میں کوئٹہ تا چمن پروجکٹ کو وفاقی پی اےس ڈی پی سے نکالنے کی شدےد مذمت کرتے ہوئے اسے صوبائی مسلط وزےر اعلیٰ اور ان کے اتحادےوں کی پشتون دشمنی پر مبنی اےک اور اقدام قرار دےتے ہوئے کہا گےا ہے کہ ملک اور صوبے کے تمام اداروں کو معلوم ہونا چاہےے کہ اس پشتون بلوچ صوبے پر جس وزےر اعلیٰ اور ان کے اتحادےوں کو مسلط کےا گےا ہے ان کی ہر شعبہ زندگی مےں پشتون دشمنی نوشتہ دےوار ہے جس طرح اےک کھرب روپے کے کوئٹہ تا چمن کے منصوبے کووفاقی پی اےس ڈی پی مےں پشتونخوامےپ کے دور حکومت مےں شامل کرکے منظور کےا گےا تھا وہ اس وزےر اعلیٰ کی تعصب پر مبنی پالےسی کے باعث وفاقی پی اےس ڈی پی سے نکال دےا گےا جو قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ مسلط وزےر اعلیٰ روز اول سے پشتون دشمنی پر مبنی پالےسی اور اقدامات کرکے جنوبی پشتونخوا کے تمام علاقوں کو ہر قسم کے ترقےاتی کاموں سمےت ہر شعبہ زندگی مےں نظر انداز کرنے کی پالےسی اپنا رکھی ہے اور اب موجودہ وفاقی بجٹ مےں اس اہم شاہراہ کی تعمےر کے منصوبے کو نکالنے کی سازش بھی مسلط وزےر اعلیٰ اور ان کے اتحادےوں کی ہے حالانکہ اس بےن الاقوامی شاہراہ کی تعمےر سے افغانسان سمےت وسط اےشےائی ممالک تک ہمارے ملک کی تاجروں کو کاروبار کرنے کی رسائی ممکن بناتی ہے لےکن مسلط وزےر اعلیٰ چمن باڈر کھولنے کی سفارش کرنے کی بجائے اسے مسلسل بند رکھنے کی سازشوں مےں ملوث ہے اور اب تفتان باڈر کھولنے کے بعد ان کا اصل چہرہ عوام پر مزےد آشکارہ ہوگےا ہے اور اس کے گزشتہ روز کے بےان جس مےں چمن باڈر کےلئے نئے قوائد وضوابط کی بات کی گئی تھی درحقےقت چمن باڈرکی بندش کو طول دےنے کی سازش تھی اور آج وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے تفتان باڈر کھولنے کا نوٹےفکےشن مسلط وزےر اعلیٰ اور ان کے اتحادےوں کی دروغ گوہی اور تعصب پرمبنی پشتون دشمن پالےسےوں اور اقدامات پر مہر تصدےق ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ پشتونخوامےپ ماضی کی طرح اب بھی پشتونخوا وطن کے تمام عوام کی بلاتمےز سرومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے تمام قومی مفادات کے تحفظ کی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے کسی بھی قربانی سے درےغ نہےں کرےگی اور مسلط وزےر اعلیٰ اور ان کے اتحادےوں کی سازشوں کو ناکام بناتی رہےگی۔ بےان مےں کوئٹہ تا چمن شاہراہ کی تعمےر کے منصوبے کو وفاقی پی اےس ڈی پی کا حصہ بنانے اور اس کی تعمےر کرنے کا پرزور مطالبہ کےا گےا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!