کوئٹہ :انسداد دہشتگردی کے خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدلمجید ناصر نے جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ دوسرے ملزم کو شک کی بنا پر بری کرنے کا حکم دیدیا ہے یہ حکم عدالت کے جج نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے دیا 2017میں تاجر عبدالرزاق کو اغواءکر کے ایک کروڑ روپے کا تاوان وصول کیا تھا اور بعد ازاں قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیئے گئے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان نیاز محمد اور غیوض کوگرفتار کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر نیاز محمد کو عمر قید کی سزاءسنا دی جبکہ دوسرے ملزم غیوض کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا پولیس کی جانب سے سٹیٹ کونسل زائد علی خان نے کیس کی پیروی کی ۔






