اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع خارج کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ نے حکومت کو ہدایت کی کہ شوگر ملز مالکان کے خلاف غیرضروری اقدامات نہ کیے جائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹ 3 ہفتے میں شوگر ملزکی درخواستوں پر فیصلہ کریں جب کہ عدالت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداران کو بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔






