کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) واشک میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں واشک سے جے یوآئی کے رکن میر زابد ریکی نے ایوان کی توجہ ناگ میں پیش آنے والے واقعے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ پروفیسر عبدالخالق ریکی اور عبدالرشید ریکی فائرنگ کے واقعے میں جان بحق ہوئے ہیں ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے جس پر ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔





