اصغر پا نیزئی ایڈووکیٹ پر حملہ کے خلا ف   بلو چستان ہا ئی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ

اصغر پا نیزئی ایڈووکیٹ پر حملہ کے خلا ف بلو چستان ہا ئی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلو چستان کی وکلا ءتنظیموں نے اصغر پا نیزئی ایڈووکیٹ پر حملہ کے خلا ف جمعرات کے روز بلو چستان ہا ئی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کیا ، وکلاءکے بائیکارٹ کے باعث عدالتوں کے احا طے ویران جبکہ سائلین اور قیدیوں کو مشکلات درپیش آئیںبلو چستان کی وکلا ءتنظیموں نے گزشتہ روز کو ئٹہ کے علا قے جناح روڈ پر اصغر پا نیزئی ایڈووکیٹ پر ہو نے والے حملے کے خلا ف عدالتی با ئیکا ٹ کیا گیا جس کی وجہ سے بلو چستان ہا ئی کورٹ ،ضلعی کچہری ،سیشن کو رٹ سمیت دیگر عدالتوں کے احا طے ویران اور سائلین و قیدی پریشان نظر آ ئے وکلا ءکے عدالتی با ئیکا ٹ کے باعث اکثر مقدمات کی سما عت میں پیش رفت نہ ہو سکی اور انہیں نئی تاریخ دے دی گئی ۔یا د رہے گزشتہ روز کو ئٹہ کے جناح روڈ پر اس وقت اصغر پا نیزئی ایڈووکیٹ کو فا ئرنگ کر کے زخمی کیا گیا تھا جب وہ اپنے چیمبر میں مو جو د تھے ۔اصغرپا نیزئی ایڈووکیٹ پر حملے کے خلا ف وکلا ءتنظیموں ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن کو ئٹہ، ہا ئی کو رٹ با ر ایسو سی ایشن اور بلو چستان با ر کونسل کی جا نب سے عدالتی با ئیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا بلو چستان با ر کو نسل کے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل اصغر پانیزئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف آج24جولائی بروز جمعہ کو بھی وکلا ءکی جا نب سے صو بہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا بلوچستان بار کونسل کے ایک اعلامیہ کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے بلوچستان کے تمام بار باڈیز کے ساتھ مشاورت کے بعد سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!