اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء8اگست کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی سانحہ میں درجنوں وکلاء‘ صحافیوں سمیت ہر طبقہ فکر سے لوگ شہید ہوئے انہیں سلام پیش کرتے ہیں پارلیمنٹ سیاست اور ملکی حالات کا جزہے کنٹرول ڈیمو کریسی ہماری منزل نہیں ہمارے شہداءنے پارلیمنٹ اور اس جمہوریت کیلئے نہیں عوام کو حقوق دینے کیلئے قربانیاں دی ہیں بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے شہداءاور ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہمارے شہداءنے پارلیمنٹ اور اس کے جمہوریت کیلئے عوام کو حقوق دینے کیلئے قربانیاں دی ہیں 8اگست کا سانحہ اکی بہت بڑا سانحہ ہے اس سانحے میں ہمیں 50سال پیچھے دھکیل دیا ہے 8اگست بلوچستانیوں کیلئے سیاہ باب ہے نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قومی جدوجہد کو پروان چڑھائیں مقررین نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ دو سال گزرنے کے باوجود حکمران سانحہ8اگست کے ذمہ داران کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں وکلاءبرادری جنہوں نے آمر مشرف کیخلاف بھرپور کامیاب احتجاجی مہم چلائی جس کے باعث مشرف نے ججز کو بحال کیا سانحہ 8اگست کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عدالتی رپورٹ کو منظر عام پر لا کر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔
