کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوںسے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ،جعفرآباد میں بارش کے باعث پیش آنیوالے حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ،حب میں سیلابی ریلے میں پھنسے دو افراد کو نکال لیا گیا ،خضدار کے تفریحی مقام چٹوک میں پکنک منانے کیلئے جانے والے سات افراد پانی میں پھنس گئے جنہیں رات گئے ریسکیو کرلیا گیا ۔مکران کوسٹل ہائی وے پسنی کے بدوک کے قریب پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا گوادر کا لسبیلہ اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع کئی گاڑیاں پھنس گئیں ماہی گیروں کو گہرے سمندر،برساتی نالوں ، سیاحتی مقامات اورنہروں کے قریب شہریوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔محکمہ موسمیات نے موجودہ بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کے کا الرٹ جاری کردیا، بلوچستان حکومت نے بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے پیش نظر متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت اضلاع کو امدادی سامان روانہ کردیئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو خضدار میں 20،پسنی میں 24، اوستہ محمد 11، ڑوب میں 6،لسبیلہ اور پنجگور میں 4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قلات ،صحبت پور، بولان، بارکھان،کوہلو،اورماڑہ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا ،ضلعی انظامیہ کے مطابق حب میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں پھنسے دو افراد کو نکال لیا گیا جبکہ خضدار کے تحصیل مولہ میں واقع تفریحی مقام چٹوک پکنک کیلئے جانے والے سات افراد کے پانی میں پھنسے گئے جنہیں رات گئے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کی کوششوں سے بچالیا گیا ۔ مستونگ کے رہائشی ٹکری ادریس لانگو، وڈیرہ مرد لانگو نے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھ مستونگ سے موٹرسائیکلوں پر بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل مولہ میں واقع تفریحی مقام چٹوک پکنک منانے آئے تھے جہاں آج صبح دس بجے انکے دیگر سات ساتھی سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ مولہ کادیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہونے پر پکنک منانے کیلئے آنیوالے 70 کے قریب لوگ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مولہ ریسٹ ہاﺅس میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ بارش کا سلسلہ گزشتہ شب سے وفقہ وفقہ سے جاری ہے، سیلابی ریلے سے سڑک اور آبادی کو بھی نقصان پہنچاہے ۔ مکران کوسٹل ہائی وے پسنی کے بدوک کے قریب پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے گوادر کا لسبیلہ اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ کئی گاڑیاں پھنس گئے۔بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے علاقے خانپور میں موسلادھار بارش کے باعث گاڑی پھسل گئی جس کے زدمیں آکر سڑک کنارے پید ل جانے والے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوا کا کم دباو¿ صوبہ سندھ پر موجود ہے اور مغرب میں بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث اتوار کی صبح تک صوبہ بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، کیچ اور گوادر میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ مکران ساحل پر سمندری لہریں طلاطم خیزرہیں گی جس کی وجہ سے ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کردی گئی ہے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر قلات، خضدار، نصیرآباد، لسبیلہ، جعفر آباد، صحبت پور اور جھل مگسی میں حفاظتی اقدامات مکمل کرکے کسی بھی آفت سے نمٹنے کےلئے ڈویڑنل عملے کو امدادی اشیاءروانہ کردیئے ہیں متعلقہ عملہ کو ناگہ






