چاغی( نامہ نگار) چاغی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی کسان وماہی گیر میرعبدالرحیم حسنی بی این پی کے سینررہنما ظاہر زیب بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیں کہ شہید میرامان اللہ زہری مردان خان زہری اور اسکے ساتھی شہداہ کی پہلی برسی پہ ہم انکی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید نواب امان اللہ خان زھری اور اس کے خاندان کی قربانیاں بلوچستان کیلئے کسی سے پوشیدہ نہیں وہی نادیدہ قوتیں جہنوں نے نواب نوروز خان اس کے فرزدوں اور ساتھیوں کو قران پاک کا واسطہ دیکر پہاڑوں سے اتھار کر شہید کردیا وہی نادیدہ قوتیں نواب امان اللہ خان زھری اور ان کے ساتھیوں کو شہید کرکے بلوچ تحریک اور بلوچ قوم کو نقصان پہنچا یا ۔ ان کا مقصد یہ تھا کہ نواب امان اللہ خان زھری اور ان کے ساتھیوں کو شہید کرکے سردار اختر جاں مینگل اور بلوچ قومی تحریک کمزور ہونگے مگر ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا انہوں نے کہا آج شہید نواب امان اللہ خان زھری کے فرزند اور بلوچ قوم کا ہر فرد نواب امان اللہ خان زھری بن کر سیسہ پلائی دیوار کی طرح ان کے سامنے کھڑے ہوکر قاہد تحریک سردار اختر جاں مینگل کے شانہ بہ شانہ تحریک کو اگے لے جارہے ہیں
لیکن تاریخ ان نادیدہ قوتوں کو کبھی بھی معاف نہیں کریگی






