افغانستان: جیل پر نامعلوم افراد کا حملہ، 20 افراد زخمی

افغانستان: جیل پر نامعلوم افراد کا حملہ، 20 افراد زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

افغانستان کے شہر جلال آباد میں واقع جیل پر نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق حکام نے حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپ کے دوران ہلاکتوں کی اطلاعات کا تذکرہ کیا ہے۔ جلال آباد میں صوبائی کونسل کے ایک رکن سہراب قادری نے بتایا کہ حملہ آوروں نے سرکاری جیل کے باہر بارود سے بھری کار سے دھماکا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد دو چھوٹے دھماکے بھی ہوئے۔ سہراب قادری نے کہا کہ حملہ آوروں نے جیل کے قریب ہی پوزیشن سنبھالی تھی اور افغان اہلکاروں سے تاحال جھڑپ جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جاری جھڑپوں میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں’۔مقامی میڈیا طلوع نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ کم از کم دو اموات ہوئیں۔دوسری جانب طالبان کے ایک ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘طالبان حملے میں ملوث نہیں ہیں’۔ طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ ‘طالبان اور افغان حکومت کے مابین عید الاضحیٰ پر تین دن کے لیے جنگ بندی ہوئی تھی اور حملہ عید کے آخری دن ہوا’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!