کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کشمیر کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر رٹیائر پولیس اہلکار کو لوہے کی سلاخ سے وار کر کے ہلاک کر دیا پولیس نے تفتیش کیلئے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نواں کلی کے علاقے کشمیر کالونی میں رہائشی پذیر سابق پولیس اہلکار حوالدر محمد اسلم 31جولائی کو گھر میں اکیلا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر لوہے کی سلاخ سے وار کر کے اسے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا پولیس کو واقعہ کی اطلاع 10گھنٹے بعد ملی موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جاری ہے تاہم بیٹے کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے






