اگلے انتخابات میں  بلوچستان میں کلین سویپ کرکے سنگل پارٹی حکومت تشکیل دیں گے ، بلوچستان عوامی پارٹی

اگلے انتخابات میں بلوچستان میں کلین سویپ کرکے سنگل پارٹی حکومت تشکیل دیں گے ، بلوچستان عوامی پارٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے انتخابات میں ان کی جماعت بلوچستان میں کلین سویپ کرکے سنگل پارٹی حکومت تشکیل دے گی۔ دالبندین میں منعقدہ باپ پارٹی کی ورکزز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر اعجاز خان سنجرانی، سابق صوبائی وزیر میر کریم نوشیروانی، آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ملک خدابخش لانگو، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فتح جمالی و دیگر کا کہنا تھا کہ مخالفین باپ پارٹی پر بےجا تنقید کرتے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ اگلی حکومت بھی باپ کی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ باپ پارٹی بلوچستان کے حقوق کی ضامن ہے جس کا قیام صوبے اور وفاق میں عوام کی بھرپور نمائندگی کے لیے عمل میں لایا گیا اور ضرورت پڑنے پر باپ کی قیادت بلوچستان کے حقوق چھیننے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بلوچستان کے فیصلے اسلام آباد میں ہوتے تھے لیکن بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنی قیام کے بعد صورتحال تبدیل کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے جماعت کی قیادت تقاریر کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصوبوں کی اخراج پر وزیر اعلی بلوچستان اور باپ پارٹی کے صدر جام کمال خان نے بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے وفاقی حکومت کو بلوچستان کی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کروانے پر مجبور کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت میں صحت، تعلیم، آبنوشی، مواصلات و دیگر شعبوں میں کافی بہتری لائی جبکہ تمام شعبہ جات پر مسلسل کام کیا جارہا ہے۔ ورکرز کنونشن کے دوران اعجاز خان سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب ضلعی صدر میر اسفندیار یارمحمدزئی اور ضلعی جنرل سیکرٹری صدرالدین عینی سے حلف لیا۔ ورکرز کنونشن سے نومنتخب عہدیداروں سمیت سردار غیاث درانی، سردار علی دوست مینگل، حاجی امان اللہ کبدانی، حاجی رفیق ساسولی، حاجی اشرف حسن زئی، ملک مقصود سمالانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن کی ابتداء میں چیف آف چاغی الحاج سردار خان تاج محمد خان سنجرانی کے لیے فاتحہ خوانی کرکے ان کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!