اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پر امن جلسہ کرنا اپوزیشن کا حق ہے، جس نے گلو بٹ بننے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا، عوام کو گمراہ کرنا چھوڑیں سچ کا سامنا کریں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب روز صبح کا آغاز نئے جھوٹ سے کرتی ہیں، آج کا تازہ جھوٹ یہ ہے کہ انہیں جلسے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار سے دوری کا رونا دھونا 2 سال سے جاری ہے، مسائل کے نام پر نکلنے والوں کی نظر ذاتی ریلیف پر ہے، مولانا اور زرداری کی سرپرستی میں کرپٹ ٹولے کی حکومت کو دھمکانے کی اوقات نہیں، جلسے کریں یا نعرے ماریں احتساب ہوگا ۔
