پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کو فوری بازیاب کیا جائے، راسکوہ ادبی کاروان

پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کو فوری بازیاب کیا جائے، راسکوہ ادبی کاروان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی : راسکوہ ادبی کاروان نوشکی کے ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان یونیورسٹی براہوئی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کو دو پروفیسرز کے ساتھ اغواء کرانا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، دو پروفیسرز کو چھوڑ کر ڈاکٹر لیاقت سنی کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال عدم بازیابی سے ادبی حلقوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر لیاقت سنی براہوئی ادب اور زبان کے معروف سکالر، ادیب، دانشور، شاعر اور رائیٹر ہے، انہیں اغواء کرانا قلم کو پابند سلاسل کرنے کی مترادف ہے، انکی اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ایسے واقعات کے رونماء ہونے سے کئی سوالات جنم لے چکے ہیں، راسکوہ ادبی کاروان نوشکی کے ترجمان نے صوبائی حکومت، گورنر بلوچستان ، اور وزیر اعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ ڈاکٹر لیاقت سنی کو فوری بازیاب کیا جائے تاکہ بلوچستان کے ادبی حلقوں میں تشویش کی لہر ختم ہوسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!