فیصل آباد : ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے لانگ مارچ ہو گا یا استعفے آئیں گے فیصلہ 8 دسمبر کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہو گا، حکومت سیاسی مقدمات درج کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر رہی ہے ، شہباز شریف کے 15 روزہ پرول کی درخواست کی تھی، حکومت نے پرول کے معاملے پر انسانیت سوز اقدام کیا، حکومت نے گرفتاریاں کیں تو اس کے اثرات گہرے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-
