کوئٹہ: یف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک بار پھر سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے یہ خبر من گھڑت اور اس خبر میں صداقت نہیں، ہم محسوس کر رہے ہیں یہ خبر ایک ناکام ٹولے نے اڑائی ہوئی ہے جو اپنے مزموم عزائم اور بدگمانی پہلا نے کے لیے شائع کروا رہے ہیں، دوستوں سے گزارش ہے اس قسم کے خبروں سے ہوشیار رہیں۔






