اسلام آباد ہائیکورٹ نے کسٹمز کے دو ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو سپرسیڈ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔۔دونوں افسران کے نام سینٹرل سلیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں زیرغور لانے کا حکم دیا گیا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ نےڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز کےدوایڈیشنل ڈائریکٹرز کو سپرسیڈ کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا،جسٹس انعام امین منہاس نے کسٹمز افسران کی درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نےدرخواست گزاران کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے ترقی روکنے کےفیصلے پر قواعد و ضوابط کے مطابق دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی،عدالت نےدونوں افسران کے نام سینٹرل سلیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
عدالت نےدرخواست گزاران کی ترقی روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئےکہا کہ درخواست پر وجوہات کے ساتھ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،گریڈ انیس کے دونوں ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے سپرسیڈ ہونے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا۔






