پنجگور:بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایمپلائز یونین کے حمایت پر نیشنل پارٹی کی بیان بی این پی عوامی کے پانچ سال موقف کی تائید ہے جو آج خود نیشنل پارٹی نے اپنے دور کے کرپشن کا اعتراف خود کیا شعبہ صحت کے ایمپلائز یونین کا پریس کانفرنس کا متن 2017/18 میں ہونے والی مختلف ویکسینیشن مہم کے بجٹ تھا جو ایمپلائز کو نہیں ملے ہیں کہاں غائب ہوئے تھے بی این پی عوامی نے گزشتہ پانچ سالوں سے یہی کہہ رہا ہے کہ2013 سے لیکر 2018 کے جولائی تک صوبائی حکومت نیشنل پارٹی کی تھی بجٹ وصولی خرد برد کا اختیارات نیشنل پارٹی کے نام نہاد منسٹر کے پاس تھا انہوں نے ہر بجٹ کو خرد برد کرنے کی خاطر ایک چپراسی کو ڈی ایچ او کا اختیارات دے کر نکال کر بندر بانٹ کیے گزشتہ روز ایمپلائز یونین کا پریس کانفرنس کا مطالبہ 2018/17 میں یونین کے بجٹ کا خرد برد کا تھا جو اس دوران 2018/17 میں نیشنل پارٹی کا دور تھا وہی منسٹر ہیلتھ اور ڈی ایچ او انکے پارٹی کا تھا 2018/17 میں نہ بی این پی عوامی اقتدار میں تھی نہ ڈی ایچ او بی این پی عوامی کے پابند تھا نیشنل پارٹی کا ایمپلائز یونین کی حمایت خوش آئند اقدام ہے کہ انہوں نے اپنے کرپشن کا اپنے زبان تسلیم کیا ہم نے ہر وقت سچ کا ساتھ دیا ہے اور ہم نیشنل پارٹی کے اس حقیقی سچ بولنے پر انکے ساتھ ہیں کہ وہ اپنی حمایت برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ دور حکومت میں ہونے والے 2018/17 ودیگر اہسپتال کے خرد برد کے رقم واپس ایمپلائز یونین و ڈی ایچ او کو دے دیں گے بی این پی عوامی کا منشور ہے سچ بولنا اور سچے انسان کا ساتھ دینا نیشنل پارٹی نے اپنے کرپشن کا اعتراف کرکے سیاسی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
