تمپ میں گھر پر ڈکیتی کی واردات ،  مزاحمت پر خاتون کا  گلہ کاٹ کرقتل کر دیا گیا

تمپ میں گھر پر ڈکیتی کی واردات ، مزاحمت پر خاتون کا گلہ کاٹ کرقتل کر دیا گیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

گوادر: ضلع کیچ کا علاقہ تمپ میں گھر پر ڈکیتی کی واردات، مزاحمت کرنے پر ڈاکؤں نے خاتون کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا، ڈاکو جانبحق خاتون کے کان سے (بیس مسکال) بالیاں اتارنے اور گھر کا صفایا کرنے کے بعد فرار ہوگئے ڈاکو گھر میں موجود بائیس ہزار روپے کیش رقم بھی اپنے ہمراہ لے گئے خاتون کا شوہر خلیج میں مزدوری کا کام کرتا ہے جانبحق خاتون کے چار چھوٹے بچے ہیں جو واقعہ کے وقت ماں کی آغوش میں سو رہے تھے گزشتہ پندرہ دنوں میں ضلع کیچ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون کی ہلاکت کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے. اس سے پہلے تربت ڈھنُک میں ڈاکؤں کی فائرنگ سے ایک خاتون جانبحق اور بچی زخمی ہوگئی تھی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!