منگچر: ڈی ایف اے قلات کے کابینہ کا ڈپٹی کمشنر قلات عزت نذیر بلوچ سے ملاقات فور ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوا ڈپٹی کمشنر عزت نذیر بلوچ نے کہا کہ کھلاڑی ملک وقوم کی سفیر ہوتے ہیں جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہےتو کھلاڑی اپنے ٹیلینٹ کو برقرار رکتھے ہیں انہوں نے ڈی ایف اے کو یقین دلائی کہ میں اسپورٹس مینوں کے ساتھ ہر فلور پر حاضر ہوں انہوں نے کہا کہ حالیہ وائرس کرونا کے وبا سے پورا ملک جام ہے کھیل کے میدان ہو یا دوسرے سیاسی سرگرمیاں سب کے سب اسی کرونا وائرس کا شکار ہےلہذا میں ڈویژن سطح پر رابط کرکے اپ لوگوں کو بتاوں گا کہ ایس او پیز کے تحت اپنا فور ڈسٹرکٹ کریں انہوں نے بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ بات کیا کہ قلات اسپورٹس فٹبال اسٹیڈیم کو صوبائی سطح پر سہولتيں فراہم کیا جاے ملاقات میں ڈی ایف اے کے صدر رشید مینگل ماسٹر اسماعیل حسنی محمدعارف قلندرنی محمدیوسف مینگل کوچ فیض محمد شاہوانی دیگر موجود تھے ۔۔۔






