کوئٹہ:پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں میں منشیات اور اسمگلنگ کا سامان برآمد کرکے 20 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، برآمد ہونے والی اشیا میں 2 کلو کرسٹل، 33 ہزار کلو گرام سے زائد چھالیہ، ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد ایرانی پیٹرول اور نایاب نسل کے پرندے شامل ہیں جن کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے جبکہ 52 تارکین وطن کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کو سٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ روز ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مسافر کو چ میں مسافر سے 02کلوگرام کرسٹل برآمد اسمگلر گرفتار کرلیا ہے اس کے علاہ ناکہ کھار ی چیک پوسٹ پرمسافر کو چ سے نایاب نسل کے40 پرندے چکور برآمد کرلیا ہے ایک اور کارروائی میں ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 20 ہزار493کلو گرام چھالیہ اور متفرق اشیا برآمد 16افراد گرفتار کرلیا اسی طرح وندر شہر کے قریب غیر قانونی طور پر چھپایا گیا 80ہزار732لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا ترجمان کو سٹ گارڈز کے مطابق گوادر سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے لانچ کے خفیہ خانوں سے 26ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل اور12ہزار لیٹر ایرانی پٹرول برآمد ہوا ہے گوادر پاک ایران باڈر سے52تارکین وطن کو گرفتار ترجمان کو سٹ گارڈزکے مطابق سپر ہائی وے کراچی سے دوران چیکنگ 2 ٹرکو ں سے 13 ہزار 748کلو گرام چھالیہ برآمد 03افراد کو گرفتار ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی متفرق اشیا اور گاڑیوں کی مالیت تقریبا 15کروڑ 70لاکھ روپے کے لگ بھگ بتایا جا رہا ہے۔
