عوام عید پر تفریخی مقامات کا رخ نہ کریں، عید پر اجتماعات سے گریز کریں، اسد عمر

عوام عید پر تفریخی مقامات کا رخ نہ کریں، عید پر اجتماعات سے گریز کریں، اسد عمر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہمیں یہ عید سادگی سے منانی چاہیے،عید پر تفریخی مقامات کا رخ نہ کریں، عید پر اجتماعات سے گریز کریں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر کااجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے عملدرآمد اور خاص کر خلاف ورزیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی فورم کو بتایا گیا کہ پورے پاکستان میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بند کیا گیا، جرمانے کئے گئے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔فورم میں شاپنگ پلازہ، سبزی منڈیوں اور مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے خلاف ورزیوں کے مشاہدے پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پورے پا کستان میں 527غیر قانونی مو یشی منڈیا ں ختم کی گئی ہے جن میں پنجاب میں 269خیبر پختونخوامیں 255اور اسلام آباد میں 31 غیر قانونی منڈیاں ختم کی گئی ہے۔اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہمیں یہ عید سادگی سے منانی چاہئے۔عید پر تفریخی مقامات کا رخ نہ کریں اور عید پر اجتماعات سے گریز کریں نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وًبا پر قابوپایا جا سکتا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں این سی او سی کے کوارڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودا لز مان خان ، ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا،وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام،وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!