وڈھ میں تاجر نانک رام کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، جھالاوان عوامی پینل

وڈھ میں تاجر نانک رام کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، جھالاوان عوامی پینل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جھالاوان عوامی پینل کے رہنماﺅں نے وڈھ میں تاجر نانک رام کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے لوگوں نے حقائق پر پردہ ڈالنے کیلئے سیاسی و قبائلی مخالین پر الزامات لگائے جس کی مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارنور احمد رئیسانی ، ابرار الحق مینگل ، خالد ساسولی ، ندیم محمد شہی و دیگر نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وڈھ میں تاجر نانک رام کے قتل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعے میں کالعدم تنظیم کے لوگ ملوث ہیں جن کی نشاندہی بھی ہوچکی ہے یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایک ماہ قبل اجیت نامی تاجر کی دکان کو بھتہ نہ دینے پر لوٹا دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ڈاکہ کی پوری ویڈیو محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل کوئٹہ پریس کلب میں ایک سیاسی جماعت کے لوگوں نے حقائق پر پردہ ڈالنے کیلئے سیاسی و قبائلی مخالین پر الزامات لگائے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ”را“ کی چھتری کے نیچے ہوئے جن میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں جن کا مقصد پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں توتک کے اجتماعی قبروں کوغلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی تاکہ ہماری قیادت کو جھوٹے کیسوں میں پھنسا کر دیوار سے لگایا جائے ان کے راستے میں آخری رکاوٹ میرشفیق الرحمٰن مینگل ہیں، میرشفیق الرحمن مینگل کو راستے سے ہٹانے کیلئے 30 دسمبر 2011 کو ان کی رہائش گاہ واقع ارباب کرم خان روڈپر خودکش دھماکہ کیا گیا جس میں ہمارے 16نظریاتی کارکن شہیداور35زخمی ہوئے اس کے علاوہ ہمارے سینکڑوں وطن دوست کارکن خودکش دھماکوں اورحملوں میں جام شہادت نوش ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج، چائنیزقونصلیٹ،دالبندین میں چائنیزپرخودکش حملہ،کوسٹل ہائی وے پرنیوی کے جوانوں کاقتل،مکران ڈویڑن میں شناختی کارڈچیک کرکے معصوم عوام کاقتل،پی سی ہوٹل گوادرپرخودکش حملہ سمیت دیگر واقعات ہندوستانی ڈیتھ اسکواڈکے جرائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ اپنے شرائط منواتے ہیں جس سے ملک کونقصان ہورہا ہے ،انہوں نے وفاقی وصوبائی حکومتوںسے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی کیساتھ تسلسل کیساتھ عمل کیاجائے تاکہ بلوچستان کے زخموں پرمرہم رکھا جاسکے اورکسی کو بلوچستان کی سرزمین کوپاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی جرات نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!