کوئٹہ: بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 7طالب علموں سمیت کورونا وائرس کے 31نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 2مریض جاں بحق ہوگئے۔محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان میں 7طالب علموں سمیت 31افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوںکی تعداد15927ہوگئی ہے جبکہ ابتک صوبے میں کوروناوائرس کے 15553مریض صحت یاب ہوچکے ہیںاسی طرح ہفتہ کو 1001افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 151ہوگئی ہے۔






